الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرتبدیل کر دیے

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنر تبدیل کر دیے، تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو ای سی پی سیکرٹریٹ میں ڈی جی الیکشن سیل  لگا دیا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح  ایڈیشنل ڈی جی الیکشن ون محمد فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔

اشتہارات