رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کو نیٹ فلکس پر ریلیز سے قبل قانونی جنگ کا سامنا

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز سے قبل ہی قانونی جنگ میں پھنس گئی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے دو پروڈیوسر ٹی سیریز اور سائن ون اسٹوڈیوز کے درمیان فلم کے منافع کی تقسیم کے متعلق تنازع پیدا ہوگیا ہے۔سائن ون اسٹوڈیوز نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس داخل کرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اب تک ’انیمل‘ کے منافع سے ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔پروڈکشن ہاؤس کے مطابق فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے بھی انہیں کوئی معلومات نہیں دی گئی اس لئے مقدمے کے فیصلے تک فلم کی نیٹ فلکس پر ریلیز کو روکا جائے۔دوسری طرف ٹی سیریز کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سائن ون کی طرف سے فلم میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی تھی۔انڈین باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا کی فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانی تھی لیکن اب قانونی جنگ کی وجہ سے یہ ریلیز مشکل میں پڑ گئی ہے۔

اشتہارات