ڈی سی / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر صفدر حسین ورک کا قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی کا دورہ

Published: 17-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر صفدر حسین ورک نے قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی کا دورہ کیا اور جنرل الیکشنز 2024 کے حوالے سے جاری ٹریننگ سیشن کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود سمیت نادرا اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر /ڈی آراو صفدر حسین ورک کو تربیتی سیشن بارے بریفنگ دی۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ جنرل الیکشن 2024 کے لئے ضلع بھر میں 3106 سینئر پریزائڈنگ و پریذائیڈنگ افسران کی ٹریننگ جاری ہے، جبکہ 5 فی صد افسران ٹریننگ میں ریزرو رکھے جائیں گے، افسران کو جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے مکمل ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے، الیکشن ایکٹ، ووٹ، ووٹ کاسٹ، رزلٹ مرتب کرنا سمیت دیگر تمام ضروری امور کے حوالے سے افسران و عملہ کو تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی پریشانی کے بغیر صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تربیتی سیشنز 15 تا 25 جنوری تک جاری رہے گا۔
 

اشتہارات