شام میں ایرانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ پر اسرائیلی حملہ، چار اہلکار جاں بحق

Published: 21-01-2024

Cinque Terre

دمشق: شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایرانی فوج کے چار اہم کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دمشق میں قائم رہائشی عمارت پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔شام کے نشریاتی ادارے صنعا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے ہفتے کی صبح کیا گیا۔ ایران نے پاسداران انقلاب کے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی اور واقعے کو جارحیت قرار دیا ہے۔الجزیرہ نے پاسداران انقلاب کے ذرائع کی بنیاد پر لکھا کہ ’عمارت میں ایک پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس یونٹ تھا اور اس میں اہلکار و معاونین رہائش پزیر تھے‘۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایرانی اور شامی فوج کے متعدد اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حجت اللہ، علی آغا زادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ناموں سے ہوئی۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسے اسرائیل کا “دہشت گرد” حملہ قرار دیا، جس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے عمارت پر کم از کم چار میزائل مارے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

اشتہارات