میں تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا، حریم شاہ

Published: 21-01-2024

Cinque Terre

کرکٹ آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی خبر پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا۔معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے ایکس پر مشہور بھارتی فلم ’پی کے‘ کے تپسوی مہاراج کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تپسوی نے پہلے ہی مستقبل کی پیش گوئی کردی تھی۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی ہوگئی۔حریم شاہ نے کہا، ’’میں تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا۔‘‘واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔

اشتہارات