شعیب ملک کے پاس کتنی مالیت کے اثاثے ہیں؟

Published: 24-01-2024

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کے اثاثوں کی مالیت کا مجموعی تخمینہ تقریباً 25 ملین ڈالر (پاکستانی 6 ارب روپے سے زائد) لگایا گیا ہے۔شعیب ملک پی ایس ایل کے ذریعے ہی صرف 70,000 ڈالر کماتے ہیں جبکہ دیگر لیگز سے ہونے والی آمدنی اسکے علاوہ ہے۔شعیب ملک صرف کرکٹ سے ہی  نہیں بلکہ مشہور ملکی و ملٹی نیشنل برانڈز کیلئے اشتہارات میں کام کرکے بھی اچھے خاصے پیسے کماتے ہیں جبکہ ٹی وی شوز سے بھی انہیں آمدنی ہوتی ہے۔شعیب ملک کو مہنگی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق ہے اور انکے پاس مرسڈیز ایس ایل، ایوو 9، اور نسان 350 زیڈ جیسے لگژری ماڈلز کی گاڑیاں موجود ہیں۔شعیب ملک سیالکوٹ میں ایک شاندار گھر کے مالک ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی ہے، کرکٹر نے ریئل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔اکنامک ٹائمز کے مطابق شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مالیت 26 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ انکے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور دبئی میں پرتعیش گھر ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

اشتہارات