پولیس گھر سے کاریں، ڈالر اورسونا لوٹ کر لے گئی، فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا کا الزام

Published: 24-01-2024

Cinque Terre

 لاہور: پاکستانی فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا نے الزام لگایا ہے کہ ماڈل ٹاؤن اے وی ایل ایس پولیس ان کے گھر سے ڈالر اور سونا لوٹ کر لے گئی ہے۔لاہور  پریس کلب میں سینئر اداکار راشد محمود اور صدر اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر رفعت نے اس چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ڈاکٹر رفعت کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ان کی والدہ اکیلی تھیں اور ان کی بوڑھی والدہ کو چھاپے کے دوران زدوکوب کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے گھر کا قیمتی سامان بھی لوٹا ہے اور اس غیر قانونی چھاپے سے ان کی والدہ پر بہت نفسیاتی اثر پڑا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی چھاپے پر نوٹس لیا جائے اور ان کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک بند کیا جائے۔سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان کا بھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔

اشتہارات