رنبیر کپور نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک نفسیاتی مریض کا کردار کریں گے

Published: 07-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ  سپر اسٹار رنبیر کپور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک نفسیاتی مریض کا کردار کریں گے۔سنجے لیلا بھنسالی نے پچھلے ہفتے ہی اپنی نئی فلم کا رنبیر کپور کے ساتھ اعلان کیا تھا اور اب اس کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی ایک ’لو ٹراینگل‘ ہوگی جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔سنجے بھنسالی کی نئی فلم 1964 کی کلاسک بلاک بسٹر ’سنگم‘ سے متاثر ہے جس میں راج کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔رنبیر کپور نے لیلا بھنسالی کو پابند کیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دورانیے میں ہی کام ختم کریں گے تاکہ ان کے دیگر پروجیکٹ متاثر نہ ہوں۔اداکار نے معاہدے میں یہ شرط بھی رکھی ہے کہ وہ صرف مقررہ ورکنگ آورز میں کام کریں کیوں کہ بھنسالی کے ساتھ ’ساوریا‘ میں انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔’لو اینڈ وار‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر کو ہوگا جبکہ اسے 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

اشتہارات