سلمان خان کا بلاک بسٹر ’دبنگ‘ کی نئی فلم کیلئے ’جوان‘ کے ڈائریکٹر سے رابطہ

Published: 07-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بلاک بسٹر سیریز ’دبنگ‘ سلسلے کی نئی فلم کیلئے ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار سے رابطہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلمساز ایٹلی کمار دو سے تین مرتبہ گلیکسی اپارٹمنٹ گئے جہاں ان کی سلمان خان اور ارباز خان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔سلمان خان چاہتے ہیں کہ ان کے آئیکونک کردار ’چلبل پانڈے‘ کو نئے رخ کے ساتھ ساؤتھ انڈین لوگوں کے سامنے لایا جائے اور اس کیلئے وہ کسی ساؤتھ دائریکٹر کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایٹلی کمار صرف فلم کا اسکرپٹ لکھیں گے اور وہ فلم میکنگ کے مراحل میں خصوصی معاونت فراہم کریں گے۔فلم کو ارباز خان پروڈیوس کریں گے اور ساؤتھ کے ڈائریکٹر کو فلم میں لانے کیلئے ایٹلی کمار اپنے ذرائع استعمال کریں گے۔

اشتہارات