فردین خان کا اپنے متعلق مزاحیہ میم پر دلچسپ ردعمل

Published: 08-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ اداکار فردین خان نے اپنے متعلق ایک سوشل میڈیا مزاحیہ میم پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ اداکار چند ماہ قبل اپنی باڈی ٹرانسفورمیشن کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنے تھے اور اسی کے متعلق میم بنائی گئی ہے۔فردین نے انسٹاگرام پر اس میم کو شیئر کیا جس میں ان کی دو تصاویر ہیں، ایک ٹرانسفورمیشن سے قبل اور ایک ٹرانسفورمیشن کے بعد کی ہے جبکہ مزاحیہ میم میں لکھا ’بٹر چکن سے گرلڈ چکن تک کا سفر‘۔اداکار نے میم کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن لکھا کہ انہوں نے دونوں طرف خود پر تنقید کو بہت انجوائے کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے قہقہ والے ایموجیز بھی ڈال دیئے۔

اشتہارات