بیٹا تیمورعلی خان ایکٹر نہیں بننا چاہتا، کرینہ کپور کا انکشاف

Published: 10-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کی اسٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے صاحبزادے تیمور اداکار نہیں بننا چاہتے۔ اداکاروں کے دو بچے تیمور علی خان اور جے علی خان اپنی تازہ تصاویر کے بعد میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور تیمور کو زیادہ توجہ مل رہی ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور کے متعلق انکشاف کیا کہ وہ مستقبل میں اداکار نہیں بننا چاہتے۔اس موقع پر سیف علی خان نے مزید بتایا کہ تیمور ارجنٹینا جاکر ایک فٹبالر بننا چاہتا ہے اور ہمیں اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔کرینہ کپور اپنے اگلے پروجیکٹ ’بکنگھم مرڈرز‘ اور ’دی کریو‘ میں نظر آئیں گی جبکہ سیف علی خان ’دیورا‘ میں این ٹی آر کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اشتہارات