لیجنڈری صداکار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

Published: 13-02-2024

Cinque Terre

  کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ صداکار اور اداکار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ممتازبراڈ کاسٹر ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاہورسےگریجویشن کیا، آسٹریلیا اورپھر انگلستان سےاعلیٰ تعلیم حاصل کی۔انہوں نے 1953 سے 1956 کے دوران رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ لندن سےصداکاری، اداکاری اور ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی اور طویل عرصےتک برطانیہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائےاور کئی مشہورفلموں اور ڈراموں کردارنگاری کے ذریعے لوہامنوایا۔ضیاء محی الدین نے معروف ہدایتکار ڈیوڈ لین کی فلم ’لارنس آف عربیہُ میں ہالی ووڈ ایکٹرعمرشریف اور انتھونی کوئن کے ہمراہ کام کیا۔انہوں نے 1969 سے 1973 تک مشہورٹی وی ٹاک شو ’دی ضیاء محی الدین شو‘ کی میزبانی کی جس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ضیا محی الدین نے پی ٹی وی سے پائل، چچا چھکن، ضیا کےساتھ اورجو جانے وہ جیتے جیسے پروگرام پیش کیے جبکہ لالی وڈ فلم ’’مجرم کون‘‘ میں اداکارہ روزینہ کےمقابل ہیروکا کرداراداکیا۔انہوں نے 1973 سے 1977 تک پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی ذمے داری سنبھالی جبکہ فروری 2005 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی بنیاد رکھی گئی تووہ ناپا کے صدرمنتخب ہوئے۔ضیاء محی الدین کو 2003 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازاور 2012 میں صدرِ پاکستان نے ہلالِ امتیاز سے نوازا جبکہ 2017 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔وہ 13 فروری 2023 کو کراچی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اشتہارات