پاکستانی گلوکاروں اور موسیقاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

Published: 16-02-2024

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان کے نامور گلوکاروں اور موسیقاروں کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا، حمیرا ارشد، استاد طافو، انور رفیع سمیت ملک کے نامور گلوکاروں کو نقد انعام سے نواز دیا گیا۔  لاہور میں میوزک کمپنی ای ایم آئی کی جانب سے موسیقاروں اور گلوکاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں میوزک ڈائریکٹر طافو خان، حمیرا چنا، مجاہد حسین، ذوالفقار علی عطرے، انور رفیع،علی عطرے، ادریس خان، استاد رفاقت علی خان، ناصر حسین، نشو بیگم، ڈاکٹر رفعت المنتہیٰ، عاصمہ اسمعیل بٹ، ساجد علی ذوالقرنین چوہدری، اجمل دیوان، عارف بٹ، آغا قیصرعباس اور ندیم چیمہ نے شرکت کی-گلوکارہ حمیرا چنا سے موسیقار سیلم اقبال کے بیٹوں، موسیقار بخشی وزیر کے پوتے ابو تراب اور بیٹے نعیم وزیر اور موسیقار اختر حسین اکھیاں کے بیٹے شباب حسین اکھیاں نے چیک وصول کیا۔موسیقار استاد نتھو خان کا چیک ان کے بیٹوں مجاہد حسین اور ناصر حسین، موسیقار میاں شہر یار کو چیک ان کے بیٹے میاں مبشر نے استاد طافو خان سے وصول کیا۔ذوالفقار علی عطرے نے موسیقار وجاہت عطرے کا چیک ان کے بیٹے علی عطرے کو دیا جبکہ موسیقار تنویر تقوی کے بیٹے شہباز تنویر تقوی نے اسد احمد سے وصول کیا۔موسیقار طافو خان اور اداکارہ نشو بیگم نے موسیقار اے احمد کے بیٹے رضوان حمید، ماسٹر عنایت کے بیٹے افضال کگھہ اور ایم اشرف مرحوم کا چیک دیا۔گلوکارہ ناہید اختر کا چیک نشو بیگم نے گلوکارہ حمیرا چنا سے وصول کیا جبکہ استاد امانت علی کا چیک گلوکارہ حمیرا چنا سے استاد طافو خان نے وصول کیا-پشتو موسیقار ایس سنی نے اپنا رائلٹی چیک آغا قیصر سے وصول کیا جبکہ نغمہ نگار خواجہ پرویز مرحوم کا چیک مشفق راٹھوراورارشاد بی انجم گلوکار انور رفیع نے وصول کیا-ساؤنڈ ریکارڈسٹ ادریس نے گلوکار شوکت علی مرحوم کے بیٹے عمران شوکت کو چیک دیا جبکہ ذوالفقار علی عطرے نے اپنا رائلٹی چیک موسیقار استاد طافو خان سے وصول کیا۔

اشتہارات