ملزمان قاری ایوب‘ روحان ایوب نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے 14سالہ ریحان قیصر کو زہر دے کر قتل کر دیا‘ تھانہ ککرالی نے مقدمہ درج کر لیا

Published: 18-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان بٹ سے)گجرات تھانہ ککرالی کے علاقہ صبور کے رہائشی 14 سالہ ریحان قیصر کو ذہر دے کر قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ملزم قاری ایوب ولد محمد یوسف اور روحان ایوب جو کہ صبور کے رہائشی ہے جنوں نے ریحان قیصر کو ذہر دے کر قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ریحان قیصر نے قاری ایوب کو ایک طالب علم سے بدفعلی کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا اپنے گناہ کو چھپانے کیلئے ملزمان نے ریحان قیصر کو زہریلی گولیاں دیکر کمرہ میں بند کر دیا ایک طالب علم نے دروازہ کھولا تو ریحان قیصر اپنے گھر پہنچ گیا اور اپنی ماں کو سارا وقوعہ بتایا طبی امداد فراہم کرنے سے پہلے ہی وہ جان بحق ہوگیا اس حوالے سے جب پولیس رپورٹ ایچ ڈی کی ٹیم نے جب.مقتول کے والد سے رابطہ کیا تو انہوں نے سارے وقوعہ کی تصدیق کر دی پولیس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ککرالی کا عملہ ہم سے تعاون کر رہا ہے تفتیشی أفیسرکے موقف کے مطابق ایک ملزم اکرام کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے 
 

اشتہارات