رحیم یارخان:تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، مقدمات درج

Published: 20-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)رحیم یارخان:تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، مقدمات درج۔ ڈی ای پی سٹی سرکل آصف رشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن رانا شفاقت علی منج کی نگرانی میں اے ایس آئی شاہد اقبال کی کے کامیاب چھاپے، پہلی کارروائی میں انہوں نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت مخبر سے اطلاع پاکر برڑہ روڈ سے ملزم اقبال عرف بالی برڑہ کو 28 کپی بوتل شراب، جبکہ دوسری کارروائی میں انہوں نے نزد ریلوے ٹریک ٹرسٹ کالونی سے ملزم عبدالوہاب شیخ کو پسٹل تیس بور تین روند برآمد ہونے پر حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
 

اشتہارات