لاہور:۔ گینگ وار شروع:بالا ج ٹیپو قتل: دو ساتھی زخمی‘ ایک حملہ آور مارا گیا

Published: 20-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)لاہور میں ایک بار پھر گینگ وار شروع،لاہور کے بڑے دشمن دار گروپ کے سربراہ امیر بالاج ٹیپو قتل اور اسکے دو ساتھی زخمی ہو گئے،جبکہ چار حملہ آوروں میں سے تین فرار ہو ئے جبکہ اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا،حملہ آور کی شناخت ظفر حسین کے نام ہو ئی‘چوہنگ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے امیر بالاج ٹیپو پر گولیاں چلا دیں،پولیس کے مطابق شوٹر کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے پسٹل اور میگزین برآمد ہوئی،اور موبائل سمیت شادی کا لفافہ بھی ملا جس میں دو ہزار روپے تھے،پولیس کا کہنا ہے واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے شوٹر ظفر حسین کی جیب سے ملنا والا موبائل کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کر کے گرفتاریوں کا عمل شروع ہو گا۔ نعش کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔جبکہ زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،امیر بالاج کے عزیر و اقارب اور دوست و احباب کثیر تعداد میں ہسپتال میں موجودہیں۔پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرہسپتال کے گردونواح میں بھاری نفری بھی تعینات رہی۔پولیس نے طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت 4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
 

اشتہارات