گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،2 ملزمان گرفتار، پتنگیں، دھاتی و کیمیکل ڈوریں اور آتش بازی کا سامان برآ

Published: 22-02-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،2 ملزمان گرفتار، پتنگیں، دھاتی و کیمیکل ڈوریں اور آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیرر نگرانی  ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہزاد بٹ Asi اور دیگر  پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال ولد محمد حسین سکنہ دیوانہ منڈی کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے 15 عدد پتنگیں اور 5عدد دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں۔ جبکہ آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد رسول ولد غلام رسول سکنہ کنجاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔
 

اشتہارات