پی ایس ایل 9 کا سنسنی خیز میچ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف  8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ مسلسل چوتھی ناکامی ہے جبکہ کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کراچی کنگز کا یہ ٹورنامنٹ میں تیسرا میچ تھا۔کراچی کنگز کی طرف سے کیرن پولارڈ 58 اور شعیب ملک 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔محمد نواز 15، کپتان شان مسعود 10، جیمز ونس 8، محمد اخلاق اور ڈینیئل سمز 7، 7 رنز بناسکے۔ عرفان خان 12 اور میر حمزہ 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور احسن حفیظ نے 2، 2 ،شاہین آفریدی حارث رؤف اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔رسی وین ڈیر ڈوسن اور جارج لنڈے 26، 26، شائی ہوپ 21، جہانداد خان 12، احسن حفیظ 8 اور فخر زمان 6 رنز بناسکے، سکندر رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسیلاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

اشتہارات