تھانہ سٹی مریدکے: سب انسپکٹر عبدالوہاب ریٹائر ہوگئے‘ پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

مریدکے(تحصیل رپورٹر محمد وقار بابر)تھانہ سٹی مریدکے میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے سب انسپکٹرعبدالوہاب ریٹائر ہوگئے۔ڈی پی او شیخوپورہ کی زیرہدایت ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہرصدیق کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ولی حسن پاشانے عبدالوہاب سب انسپکٹر کے اعزازمیں ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقارالوداعی تقریب کاانعقادکیااور یادگاری تحائف وغیرہ بھی دیئے۔الوداعی تقریب میں تھانہ صدرمریدکے کے ایس ایچ سیدظہیرعالم شاہ اورچیئرمین مریدکے پریس کلب رانامحمدالطاف چوہدری فیاض احمد کمبوہ نو ید بٹ وقار بابر سمیت کثیرتعدادپولیس ملازمین وافسران نے بھرپورشرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہرصدیق اورایس ایچ او ولی حسن پاشانے عبدالوہاب کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ فرض شناس اور قابل افسران واہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی زندگی قانون کی عمل داری کیلئے وقف رکھتے ہیں۔ عبدالوہاب نے اپنی پوری سروس بھرپور ذمہ داری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کی اور محکمہ کی جانب سے تفویض ہونے والے ہر ذمہ داری کو احسن طور پر ادا کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی ثبوت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ عبدالوہاب نے اپنے طویل کیرئیر میں عمدگی سے فرائض ادا کئے جنکی خدمات کومحکمہ پنجاب پولیس ہمیشہ یادرکھے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہرصدیق ایس ایچ او سٹی ولی حسن پاشاایس ایچ اوصدرسیدظہیرعالم شاہ چیئرمین مریدکے پریس کلب رانامحمدالطاف اوردیگرپولیس ملازمین عبدالوہاب کو تحائف وغیرہ بھی دیئے اورنیک خواہشات کیساتھ الوداع کیا۔جبکہ سب انسپکٹر عبدالوہاب نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کرنے پر آئی جی پنجاب ڈی پی او شیخوپورہ اوردیگرپولیس افسران کا شکریہ ادا کیا
 

اشتہارات