پی ایس ایل 9؛ میچ کے دوران سرفراز احمد سرپر گیند لگنے سے زخمی

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

ملتان: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے گیارہویں میچ ملتان کی اننگز کے آخری اوور کے دوران وکٹ کیپر سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انکا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔سرفراز احمد کے میدان سے باہر جانے کے بعد ان کی جگہ محمد سجاد علی نے وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ سرفراز کی جگہ بیٹنگ بھی انہوں نے کی۔سجاد نے بلے کے ساتھ کریز پر مختصر قیام کیا اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔اس میچ میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

اشتہارات