عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کو بنانے میں غلطیوں کا اعتراف کرلیا

Published: 25-02-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی آخری فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کو بنانے میں بہت سی غلطیاں کی گئی تھیں۔ادکار کا کہنا تھا کہ فلم کی ناکامی نے انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر بہت پریشان کیا اور کافی عرصے بعد ان کی کوئی فلم فلاپ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’لال سنگھ چڈا‘ سے ان کی دلی وابستگی تھی اور اس پر فلم کی پوری کاسٹ نے بہت زیادہ محنت کی تھی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم کی ناکامی کے باوجود بہت سے لوگوں نے اس کو سراہا اور دوست احباب نے ان کے گھر آکر انہیں تسلی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کو بنانے میں کئی مرحلوں پر غلطیاں ہوئیں اور اس ناکامی سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اشتہارات