پی ایس ایل 9؛ کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 166 رنز کا ہدف

Published: 28-02-2024

Cinque Terre

  کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 166 رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان شان مسعود نے 27، ٹیم سیفرٹ نے 8، لیوس ڈوپلوئے نے 24 ، شعیب ملک اور محمد نواز نے 6، 6 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز اپنے 3 میچز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل چکی ہے۔ کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دو میچز میں فتح حاصل ہوئی۔دوسری جانب شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین میچز میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، لیوس ڈو پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریزی شمسی، محمد عامر خاناسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، رومان رئیس

اشتہارات