تھانہ صدر مریدکے: ڈاکوؤں کے نرغے میں‘ پولیس کانسٹیبل دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل

Published: 29-02-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)تھانہ صدرمریدکے کی حدودڈاکوؤں کے نرغے میں۔عام شہریوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاربھی محفوظ نہ رہے۔پولیس کانسٹیبل دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل۔نارووال روڈپر درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیاگیا۔جگہ جگہ منشیات فروشی کادھندہ عام۔تھانہ صدرپولیس نے عوام کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمریدکے میں تعینات پولیس کانسٹیبل بلال ولد یاسین رضاکاراعظم کے ہمراہ پرائیویٹ موٹرسائیکل پر گشت کر رہاتھاکہ مریدکے روڈ نارووال چوک کے قریب نامعلوم رکشہ سوارڈاکوؤں نے اندھادھندفائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیااورفرارہوگئے جسے انتہائی نازک حالت میں ٹحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے لاہورمنتقل کیاجارہاتھامگروہ جانبرنہ ہوسکااورراستے میں ہی شہیدہوگیا۔جبکہ گزشتہ رات نارووال مریدکے روڈ ڈیرہ سیان کے قریب دونامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر الطاف حسین ماجدعلی عمیروغیرہ سے ایک لاکھ روپے کے قریب نقدی اورقیمتی موبائل فون وغیرہ چھین لئے اورفرارہوگئے۔واضح رہے کہ متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے باعث ننگل ساہداں ٹپیالہ دوست محمدراوی ریان اوراسکے گردونواح کے علاقیڈاکوؤں چوروں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افرادکیلئے محفوظ ترین پناہ گاہ بنیہوئے ہیں منشیات فروشی کادھندہ انتہائی عروج پرہے جسکے ذریعے چھوٹے چھوٹے بچوں کومنشیات کے عادی بناکرانکی زندگیاں تباہ کی جارہی ہیں۔مگرتھانہ صدر مریدکے پولیس سب اچھاکی رپورٹ کے سواکوئی ایک بھی ملزم گرفتارنہ کرسکی۔چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اس قدرہوشربااضافہ ہوچکاہے کہ عدم تحفظ کاشکار کثیرتعداد شہری نقل مکانی کرنے پرمجبورہوچکے ہیں۔علاقہ بھر میں بڑھتی ہوئی چوری وڈکیتی کی وارداتوں لاقانونیت اورمنشیات فروشی کے ستائے شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اورڈی پی اوشیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ سنگین مسئلے کافوری نوٹس لیکرہمیں جانی ومالی تحفظ فراہم کیاجائے۔
 

اشتہارات