Published: 29-02-2024
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی کنگز کے کچھ کھلاڑی پیٹ کی خرابی میں مبتلا ہیں جبکہ دو کھلاڑی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، جن میں جیمز وینس اور ڈینئل سیمز شامل تھے۔کنگز کے کیمپ سے ایک کھلاڑی کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے شمس تبریز اور ڈینیل سمس کی طبیعت بھی ناساز ہے، اسی طرح بولنگ کوچ حیدر علی بھی بیمار ہیں۔کپتان شان مسعود، حسن علی شعیب ملک اور محمد نواز کی طبعیت بہتر ہے تاہم دیگر کھلاڑی بیماری کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے گزشتہ شب کلفٹن کے ساحل پر ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی تھی۔دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم میچ کھیلنا ہے، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔