گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس کرلی

Published: 01-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس کرلی۔ تھانہ ڈنگہ کے علاقہ پوڑانوالہ کے رہائشی نوجوان یاسر عرفات کو گزشتہ ماہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔بعد ازاں تھانہ ڈنگہ میں مقتول کے والد رفاقت علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات کو ٹریس کرنے اور سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدرکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس کو خصوصی ٹاسک دیااور ہدائیت کہ قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفتیشی ٹیم نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل عرصہ میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے قاتلوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔یاسر خان ولد شمریز علی سکنہ پوڑانوالہ 2۔ علی رضا عرف بلا ولد شمریز احمد سکنہ پوڑانوالہ شامل ہیں۔ جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ انہوں نے سابقہ رنجش پر مقتول کو منصوبہ مندی کے ذریعے قتل کیا۔ پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل2عدد رائفل کلاشنکوف بھی برآمد کرلی جبکہ مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہناہے کہ قاتل کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
 

اشتہارات