پی ایس ایل 9؛ آج ہونیوالے دونوں میچز بارش کے سبب منسوخ

Published: 02-03-2024

Cinque Terre

 راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔پہلے روز شیڈول کے مطابق دونوں میچز بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا لیکن بالکل کھیل نہ ہوسکا۔آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اڑھائی بجے امپائرز نے پچ کا معائنہ بھی کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ کیلئے میدان میں بھی آئے لیکن پھر اچانک طوفانی بارش شروع ہوگئی اور کھیل ناممکن ہوگیا، اس دوران شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے تاہم انہیں بھی مایوس گھر لوٹنا پڑا۔دوسرا میچ رات سات بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کردیا گیا، اس طرح چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔

اشتہارات