پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 190 رنز کا ہدف

Published: 03-03-2024

Cinque Terre

  کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 190 رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کو ابتک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی ہے۔ ملتان سلطانز 6 میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔کراچی کنگز اب تک اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں فتحیاب ہوئی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔ملتان سلطانز: رضا ہینڈرکس، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، فیصل اکرم، محمد علیکراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، لیوس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزارانی

اشتہارات