گجرات پولیس تھانہ شاہین چوک:سگے باپ کے قتل میں ملوث ناخلف بیٹا گرفتار

Published: 04-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ شاہین چوک نے سگے باپ کے قتل میں ملوث ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 25جنوری کو تھانہ شاہین چوک کے علاقہ محلہ عثمان پورہ میں ایک دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں مقصود حسین شاہ نامی اوورسیز شہری کو فائرنگ کرکے اس کے سگے بیٹے نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم بعد ازاں روپوش ہو گیا۔ پولیس تھانہ شاہین چوک نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے وقتاً فوقتاً مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔ لیکن ملزم ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا۔ اسی دوران مفرور ملزم کو عدالت مجاز سے مجرم اشتہاری قرار دلوایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفر نے مجرم اشتہاری کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ شاہین چوک انسپکٹر عدنان شہزاد کو خصوصی ٹاسک دیا۔ انہوں نے تفتیشی  ٹیم کو ہدایت کی کہ مجرم اشتہاری کو جلد از گرفتار کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہای سید عمران حیدر کو گرفتار کرلیا۔ جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے والد کو سیدھے فائز مار کر قتل کیا ہے۔ جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات