نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے‘ ڈپٹی کمشنر گجرات

Published: 05-03-2024

Cinque Terre

 (رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، مستحق افراد کی دہلیز تک عزت و احترام تک خشک راشن پہنچایا جائے گا، اس سلسلہ میں رمضان سے قبل تمام تحصیلوں میں مستحق افراد تک راشن پہنچایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان پیکج کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چینی، دو کلو چاول، دو کلو بیسن اور دو کلو گھی شامل ہے، تمام اشیاء کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مستحق افراد کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اشیاء کی خریداری اور پیکنگ کے عمل کو تیز کریں، 5 مارچ سے مستحق افراد تک راشن کی ڈیلیوری کا عمل شروع کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ اور ہیومن ریسورس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر خشک راشن کی فراہمی 20 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔
 

اشتہارات