تمنا بھاٹیہ ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

Published: 07-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی نئی فلم میں مرکزی کردار کریں گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق مرد کے مرکزی کردار کیلئے ابھی نام فائنل نہیں ہوا ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری ہیں۔فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے لیکن اس کی شوٹنگ کا آغاز 24 فروری سے کردیا گیا ہے۔تمنا بھاٹیہ کی نئی فلم رواں برس کے آخر میں ریلیز کی جائے گی اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم میں نشر کیا جائے گا۔اداکارہ کی نئی فلم کے متعلق سب کچھ خفیہ رکھا گیا ہے اور فلم سیٹ پر بھی موبائل جیمرز لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو پروجیکٹ کے متعلق کوئی بات معلوم نہ ہوسکے۔

اشتہارات