ہمارے گھر میں عورتیں مردوں سے زیادہ کماتی تھیں، احمد علی بٹ

Published: 07-03-2024

Cinque Terre

لاہور: نامور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ ان کی تربیت ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جہاں عورتیں مردوں سے زیادہ کماتی تھیں۔ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں خواتین زیادہ کامیاب تھیں لیکن وہاں مردوں کو کبھی کمتر نہیں سمجھا جاتا تھا۔اداکار کا کہنا تھا کہ گھریلو خواتین کا کام زیادہ مشکل ہوتا ہے اور وہ اپنے اہل خانہ کیلئے بہت محنت کرتی ہیں۔احمد علی بٹ اپنے بیٹے کے متعلق بتایا کہ ان کی پرورش اور تعیلم کی ذمہ داری ان کی اہلیہ فاطمہ نے اٹھائی ہے۔ان کا کہنا تھا فاطمہ نے اپنی مرضی سے ہی گھر کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے اور بچے کی پرورش میں اپنا وقت صرف کرنا چاہتی ہیں۔

اشتہارات