’کیفے چائے والا‘ انٹرنیشنل برانڈ بننے والا ہے، سوشل میڈیا اسٹار ارشد کا انکشاف

Published: 08-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: سوشل میڈیا اسٹار ارشد چائے والا نے کہا ہے کہ وہ اپنے برانڈ کو انٹرنیشنل سطح پر لے کر جارہے ہیں، لندن میں ’کیفے چائے والا‘ کے دس نئی برانچیں جلد کھلنے والی ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں ارشد کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اپنا برانڈ لانچ کرنا چاہتے تھے اور وہ پاکستانی شناخت کو عالمی طور پر نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ‘کیفے چائے والا‘ کھولنے کے بعد انہیں کسی شے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اپنے برانڈ کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔شادی کے سوال پر ارشد چائے والا کا کہنا تھا کہ جب صحیح وقت آئے گا تو وہ اپنی شادی کا اعلان خود کریں گے۔انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اس وقت کسی خاتون کے ساتھ افیئر میں نہیں ہیں اور انہیں شادی کی بہت ساری پیشکشیں آتی رہتی ہیں۔

اشتہارات