آریان خان کی ڈیبیو ویب سیریز میں متعدد بالی وڈ اسٹار نظر آئیں گے

Published: 08-03-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو ویب سیریز میں بالی وڈ کے متعدد اسٹار نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس سیریز ’اسٹارڈم‘ میں کرن جوہر، بوبی دیول، رنبیرکپور اور رنویر سنگھ بھی خصوصی انٹری دیں گے۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان ویب سیریز میں خصوصی جھلک دینا چاہتے ہیں لیکن آریان خان اس کیلئے راضی نہیں ہیں اور وہ والد کے نام کے بغیر ہی یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ویب سیریز کی کہانی ایسے نوجوان فنکاروں کے گرد گھومتی ہیں جنہیں انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلئے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔’اسٹارڈم‘ میں لکشیا لالوانی اور اداکارہ مونا سنگھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اشتہارات