گجرات پولیس:۔ 7 ملزمان گرفتار،20لیٹر شراب،3عدد پسٹل 30بوراور پتنگیں برآمد

Published: 08-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  7 ملزمان گرفتار،20لیٹر شراب،3عدد پسٹل 30بوراور پتنگیں برآمد  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر احسان اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ مجاہد غازی ولد اظہر حسین شاہ سکنہ سرگودھا  2۔طاہر حسین ولد طفیل حسین سکنہ ماڑی کھوکھراں گجرات شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔   ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر تنویر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عمران اسلم ولد محمد اسلم سکنہ پیجوکی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز پسٹل 30بور برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک انسپکٹر عدنان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ساحل محمود ولد جابر علی سکنہ ٹبی گوریاں 2۔ محمد نبیل ولد محبوب عالم سکنہ گجرات شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژنSIیاسیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان 1۔ حمزہ یونس ولد محمد یونس سکنہ فتوپورہ 2۔ محمد کاشف ولد محمد عنایت سکنہ کشمیرپورہ گجرات کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان لے قنضہ سے مجموعی طور پر20عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات