ثنا جاوید کی شعیب ملک کیساتھ نئی تصاویر وائرل

Published: 10-03-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ان دنوں ثنا جاوید اور شعیب ملک پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصروف ہیں، ثنا پی ایس ایل کے میچز میں اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں یہ نئی نویلی جوڑی کافی خوش نظر آرہی ہے۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اس جوڑی کے ہمراہ فاسٹ بولر حسن علی اور کرکٹر محمد نواز بھی موجود ہیں جبکہ تصاویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ دونوں کرکٹرز شعیب ملک اور ثنا جاوید کے ساتھ کوئی گیم کھیل رہے ہیں۔ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصاویر 7 مارچ کو اسلام آباد میں لی گئیں، اُنہوں نے پوسٹ میں حسن علی اور محمد نواز کو بھی ٹیگ کیا۔یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

اشتہارات