کھاریاں سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ملزم اشتہاری سمیت 3ملزمان گرفتار، پسٹل 30بوراور پتنگیں برآمد

Published: 11-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کھاریاں سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ملزم اشتہاری سمیت 3ملزمان گرفتار، پسٹل 30بوراور پتنگیں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث مجرم اشتہاری علی شان ولد امانت حسین سکنہ چک سکندر کو گرفتار کر لیا۔ مجرم تھانہ ککرالی پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 39/23 میں مطلوب تھا۔ جس کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کے استعمال سے گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں پتنگ فروش انصب علی ولد صفدر علی سکنہ کھاریاں کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 20عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریا ں SI بلال نعیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار مجاہد حسین ولد محمد حسین سکنہ کراڑیوالہ کلاں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات