پی ایس ایل 9؛ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

پی ایس ایل نائن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 148 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔کراچی کنگز کی طرف سے ٹم سیفرٹ 41، عرفان خان 39، شعیب ملک 22، جیمز ونس 21 اور انوار علی 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ صرف 1 رن بناسکے۔پشاور زلمی کی طرف سے نوین الحق نے 2، لوک ووڈ، عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، رمضان المبارک کی وجہ سے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ بابراعظم 51، روومین پاول 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی طرف سے ڈینیئل سمز، زاہد محمود، عرفات منہاس،اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کا لیگ راؤنڈ میں یہ آخری 10 واں میچ تھا، پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کیلئے ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی ہیں۔ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹائم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، ڈینیئل سمس، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمودپشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، ایمل خان

اشتہارات