عثمان خان کو قومی کرکٹ ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا جاسکتا؟ وجہ سامنے آگئی

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان سپرلیگ میں دو سنچریاں بناکر سب کی توجہ حاصل کرنے والے  جارح مزاج بیٹر عثمان خان  کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں زیر غورنہیں لایا جارہا۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عثمان خان نے پاکستان سپرلیگ میں شاندار پرفارمنس ضرور دی ہے مگر ان کو پاکستانی ٹیم کےلیے منتخب نہیں کیاجاسکتا کیونکہ عثمان خان یواے ای میں منتقل ہوچکےہیں اور وہ اب قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے، اس لیے ان کو پاکستان کی طرف سے زیر غور نہیں لایاجاسکتا۔ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے جارح مزاج عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں اور سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔رواں سیزن میں عثمان نے پہلی سنچری کراچی کنگز کیخلاف اسکور کی تھی جس میں انہوں نے 59 گیندوں پر 106 رنز بنائے تھے۔عثمان خان نے اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسری سنچری بنائی اور 50 گیندوں پر 200 کے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل وہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 96 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی عثمان خان کو حاصل ہے جو انہوں نے ٹورنامنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیی ایٹرز کیخلاف صرف 36 گیندوں پر بنائی تھی۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کا خیال ہے کہ پی ایس ایل 9 میں نوجوان کرکٹرز میں کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جس نے ہر میچ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاکر سب کے دل جیتے ہوں۔ ہر کرکٹر صرف ایک یا دو میچوں میں ہی پرفارمنس دکھاسکا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ تین میچز راولپنڈی اسٹیڈیم جبکہ دو میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے ۔ قومی ٹیم کا کیمپ 25 مارچ سے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے پچیس رکنی اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 مارچ کو کیا جائے گا۔


 

اشتہارات