آسکر ایوارڈز میں ہالی وڈ فنکاروں کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ہالی وڈ کے متعددفنکاروں نے اپنے لباس پر سرخ بیج سجا کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔’آرٹسٹس فار سیز فائر‘ نامی گروپ کی جانب سے سپر اسٹار مارک ریفلو، گلوکارہ بیلی ایلش، رامی یوسف اور دیگر نے سرخ بیج کو پہن کر تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر رامی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب فنکار غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس موقع پر متعدد تنظیموں کی جانب سے تقریب کی جگہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے گئے۔یاد رہے کہ آسکر سے قبل یہ سرخ بیج گریمی اور اسکرین گلڈ ایوارڈز کے موقع پر بھی استعمال کیے گئے تھے۔

اشتہارات