قصور/ تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کامیابی، ایکٹو ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

Published: 12-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کامیابی، ایکٹو ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار‘ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی بڑی کامیابی ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار کی سربراہی میں ملتان روڈ پر راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایکٹو ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیاشکیلی جٹ ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں حفیظ اور حسنین سمیت گرفتار کر لیا 12 موبائل فونز، نقدی ایک لاکھ روپے اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد ملزمان نے دوران تفتیش حال ہی میں پھولنگر اور گردونواح میں راہگیروں کیساتھ 40 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے دیگر کاروائیوں کے دوران شہری سے چھینی گئی کار برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی  شہری نے چھینی گئی گاڑی واپس ملنے پر تھانہ صدر پھولنگر کا شکریہ ادا کیاڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابیوں پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے قصور پولیس کو خراج تحسینپیش کیا ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے تھانہ صدر پھولنگر پولیس کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی
 

اشتہارات