عامر خان نے اپنی نئی فلم میں سنی دیول کے بیٹے کرن کو بھی شامل کرلیا

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی نئی فلم ’لاہور1947‘ میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کو بھی شامل کرلیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے بتایا کہ کرن کی معصومیت، خلوص اور ایمانداری اسے اس مقام پر لائی ہے۔راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرن کے علاوہ ان کے والد سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔شبانہ اعظمی عامر خان کی فلم ’لاہور1947‘ میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔’لاہور1947‘ میں اداکارہ ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گے جو تقسیم کے وقت اپنی اس حویلی کو چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے۔سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل 2018 میں یہ دونوں ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اشتہارات