کیا لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا؟ حقیقت سامنے آگئی

Published: 13-03-2024

Cinque Terre

لاس اینجلس: بالی وڈ کے سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو آسکر ایوارڈز کی تقریب میں نظر نہیں آئے جس پر یہ خبریں گرم ہیں کہ اداکار نے تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔اداکار کی فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ نے آسکر میں متعدد نامزدگیاں حاصل کی تھیں اس لئے تقریب میں ان کی موجودگی ضروری تھی۔فلم میں اداکار کو انفرادی سطح پر کوئی نامزدگی نہیں ملی تھی اور صارفین نے آسکر پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ تقریب میں شرکت نہ کرسکے اور بائیکاٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اشتہارات