نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان

Published: 14-03-2024

Cinque Terre

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ ٹی20 سیریز کے تمام پانچ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا، اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں 10 وائٹ بال میچوں میں حصہ کیلئے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

سیریز کا شیڈول

14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد

16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس

18 اپریل ۔ پہلا ٹی20 انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی

20 اپریل ۔ دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی

21 اپریل ۔ تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل ۔راولپنڈی

25 اپریل ۔ چوتھا ٹی20 انٹرنیشنل ۔ لاہور

27 اپریل ۔ پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل ۔ لاہور

اشتہارات