پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا سفر تمام، ہیڈ کوچ سمیت غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی

Published: 16-03-2024

Cinque Terre

  کراچی: پی ایس ایل 9  کے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ شین واٹسن وطن واپس روانہ ہوگئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ شین واٹسن اور بولنگ کوچ شان نیٹ وطن واپس روانہ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیسن رائے، ول سمیڈ، رائلی روسو بھی شکست کے بعد اپنے ملک روانہ ہوئے۔پاکستان سپر لیگ 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 175 رنز کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر بن یوسف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عقیل حسین 31، محمد عامر 23، محمد وسیم جونیئر 6، کپتان رائلی روسو، خواجہ نافع اور ابرار احمد 5، 5، جیسن رائے 1 جبکہ سعود شکیل اور لوری ایونز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اشتہارات