تھانہ صدر گجرات پولیس کو 15پر اغوا کی بوگس کال کرنیوالا ملزم گرفتار‘ مقدمہ درج

Published: 16-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ صدر گجرات پولیس کو 15پر اغوا کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات پولیس کو بذریعہ ریسکو 15 کالرعمران احمد ولد امتیاز احمد سکنہ کالرہ کلاں نے اطلاع دی کہ4اشخاص نے کالر کے بھائی کوگجرات سے اغواء کر لیا ہے اور بھائی کو چھوڑنے کے لیے رقم کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ جس پر ایس یچ او تھانہ صدر گجرات اپنی ٹیم کی ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی جس کے بعد کالر کے دیے ہوئے فون نمبر پر رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کے کالر کے بھائی فاروق کباڑ کا کام کرتا ہے اس نے مالکان کو رقم دینی تھی انہوں نے حساب کتاب کے لیے بیٹھا رکھا ہے اس کو کسی نے اغواء نہ کیا ہے۔مالکان کی جانب سے رقم کے مطالبے پر ملزم عمران نے 15پر اغواء کی جھوٹی کال کردی۔ملزم کو گرفتار کر کے اس کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔گجرات پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ریسکیو 15 پر جھوٹی اطلاع ہرگز نہ دیں ہو سکتا ہے کہ پولیس وقت پر کسی ضرورت مند کے کام نہ آ سکے۔
 

اشتہارات