ویلڈن گجرات پولیس تھانہ دولت نگر کا کم عمر بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

Published: 19-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ویلڈن گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے کم عمر بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقہ موضع سنگرانہ کی رہائشی ریحانہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی غیر موجودگی میں اکیلی گھر میں موجود اسکی15سالہ پوتی کو ایک اوباش ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر صغیر احمد پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد متاثرہ کی دادی مسماۃ ریحانہ بی بی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ بچی کوفوری طور پر میڈیکل کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جنہوں نے چند روز کے اندرمقدمہ میں ملوث جنسی درندے نعمان ولد خان محمد سکنہ سنگرانہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش مکمل کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 

اشتہارات