کئی بار موت کو انتہائی قریب سے دیکھا اور کلمہ تک پڑھ لیا، فیصل قریشی

Published: 20-03-2024

Cinque Terre

لاہور: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی بار موت کو انتہائی قریب سے دیکھا اور کلمہ تک پڑھ لیا۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ تین چار مرتبہ موت کے بہت قریب چلے گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو بچا لیا۔اداکار نے بتایا کہ ایک مرتبہ ڈرائیونگ کے دوران ان کے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور انہوں نے کلمہ پڑھ لیا، سیٹ بیلٹ کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور انہیں لوگوں نے گاڑی سے باہر نکالا۔فیصل قریشی نے بتایا کہ اس وقت ہجوم میں موجود بچے یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید وہاں ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران بھی وہ حادثات کا شکار ہوئے لیکن ان کی جان بچ گئی۔

اشتہارات