ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا، مقدمات درج

Published: 20-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ کی بڑی کاروائی، 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے  گرفتار کر لیا، مقدمات درج وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس ڈرگز فری سوسائٹی کے قیام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور صرف ایک ہی دن میں 57 ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو کے قریب منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ کوئی بھی ایسا شخص جو منشیات کا دھندہ کرتا ہو اسکے بارے میں فوراً سے پہلے ہمیں آگاہ کریں۔
 

اشتہارات