15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نازیبا تصاویر بنانیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

Published: 20-03-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن Never Again مہم کے تحت قصور پولیس کی بروقت کاروائی ڈی ایس پی سٹی محمد سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس کی بروقت کاروائی 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار منڈی عثمانوالا کی رہائشی سمیرا بی بی نے اپنی 15 سالہ بیٹی مریم بی بی کے ساتھ زیادتی کی درخواست گزاری ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا  ملزم جاوید نے مریم بی بی کی نازیبا تصاویر بھی بنائی اور اپنے ساتھی ملزم عبد الحمید کیساتھ شیئر کیں تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھی عبدالحمید کو بھی حراست میں لے لیا ہے تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی خواتین کیساتھ جنسی زیادتی، حراسگی اور تشدد کے واقعات پر پولیس کی بروقت کاروائیاں جاری ہیں۔
 

اشتہارات