Published: 22-03-2024
پتوکی: حبیب آباد میں تین اوباش ملزمان نے 14 سالہ بچے کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدر میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ظہیرعباس،عامر، نبیل ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ کیری ڈبہ پرآئے اور گلی میں کھیلتے ہوئے 14 سالہ حسن کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کم سن لڑکے کو پیٹرو سی این جی کے قریب واقع نجی گرلز کالج میں لے گئے جہان تین ملزمان نے اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر ملزمان 14 سالہ حسن کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ملزمان نے شراب پی رکھی تھی، اور انہوں نے اس واقعے کی وڈیو بھی بنائی۔تھانہ صدر پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔